سردار علی گوہر خان مہر کی جانب سے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیاگیا

ہم متحد ہوکر سندھ کو لوٹنے والوں سے حساب لیں گے، سندھ میں ناانصافی ، اقربا پروری ، لوٹ گھسوٹ اور کرپشن عروج پر ہے، پیرپگارا

اتوار 28 فروری 2021 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای)کے رہنما سردار علی گوہر خان مہر نے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔پارٹی میں پیر سید صدر الدین شاہ راشدی ،غوث بخش مہر ،ارباب غلام رحیم، شہریار مہر، ڈاکٹر ذولفقار مرزا ،پیر سید راشد شاہ،نصر ت سحر عباسی ، شہر یارخان مہر ، عبدالرزاق راہموں اورسرداررحیم بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر صاحب پگارا نے کہا کہ ہم متحد ہوکر سندھ کو لوٹنے والوں سے حساب لیں گے۔ سندھ میں ناانصافی ، اقربا پروری ، لوٹ گھسوٹ اور کرپشن عروج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہمیں ملکر سندھ کے عوام کو کرپٹ حکومت سے نجات دلانی ہوگی ۔ پیرپگارانے کہا کہ سینیٹ کی الیکشن میں جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب کیا جائے۔اس موقع پر پیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ ہمارے جی ڈی اے کے سینیٹ میں متفقہ امیدوار ہیں اور اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔مخالفین سینیٹ الیکشن کے دوران پروپیگنڈا کر رہے ہیں جوکامیاب نہیں ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں