خالق کائنات نے محمد عربیؐ ، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کا قرآن مجید میں تذکرہ فرماکر امتِ محمدیہ پر احسان عظیم فرمایا،علامہ اورنگزیب فاروقی

اتوار 28 فروری 2021 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) قائد اہلسنت والجماعت اتحادامت کے داعی مولانا محمد اورنگزیب فاروقی نے ملیر15حلقہ خلفا ئے راشدین کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان کاتب قرآن و عظمتِ صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خالق کائنات نے محمد عربی ؐ ، خلفائے راشدین اور جلیل القدر صحابہ کرام کا قرآن مجید میں تذکرہ فرماکر امتِ محمدیہ پر احسان عظیم فرمایا ہے انہوں نے کہا کہ بے شمار قرآنی آیات صحابہ کرام کے کارناموں کی دلالت کرتی ہیں ۔

مولانا فاروقی نے کہا کہ سیدنا ابو بکر صدیق ؓ ، صدیقہ کائنات ؓ اور عشرہ مبشرہ صحابہ کرام کو رب تعالیٰ نے جنت الفردوس کی بشارت ان کی زندگی میں ہی دے دی تھی محمد عربی ؐ ، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام حق و صداقت کے روشن ستارے تھے۔

(جاری ہے)

اس فقید المثال کانفرنس سے مولانا تاج محمد حنفی، حلقہ ضلع کورنگی ٹاؤن کے صدر مولانا عبد الرافع شاہ بخاری اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت خواں محمد عابد نے عظمت صحابہ پر دلنشیں اور دلوں کو گرما دینے والا منظوم کلام نہایت فصاحت و بلاغت اور ترنم سے حاضرین کانفرنس کو سنایا ۔

کانفرنس سے مولانا تاج محمد حنفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عظمتوں اور رفعتوں کے تاجدار روشن ستارے صحابہ کرام دین اسلام کی بنیاد ہیں ۔ صحابہ کرام کی دعوت اسلام نے پوری دنیا میں اسلام کا پرچم بلند کیا انہو ں نے کہا کہ انکی شب و روز کی محنت سے محمدی ؐ انقلاب برپا ہوا ۔ صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے رب تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں اور دین اسلام سے کھلی بغاوت کے مرتکب ہوتے ہیں ۔

اس موقع پر مولانا عبد الرافع شاہ بخاری نے اختتامی کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے کہا میں سیرت مصطفے ؐ کمیٹی اور حلقہ خلفائے راشدین ملیر کے نوجوانوں ، بزرگوں اور عزت مآب ماؤں اور بہنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت فرماکر ہمارے حوصلوں کو بلند کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں عظمت ِ صحابہ کانفرنسز کا انعقاد پورے سال نہایت تذک و احتشام اور تسلسل کے ساتھ ہوتا رہے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں