سربراہ پاک بحریہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ
آنیوالی نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت اور دنیا کے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے،محمد امجد خان نیازی
جمعرات 24 جون 2021 22:12
(جاری ہے)
سیکیورٹی ماحول پر بات کرتے ہوئے نیول چیف نے پاک بحریہ کے مختلف اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور پاک بحریہ کو عالمی نظریے کی حامل ایک مضبوط مقامی بحری طاقت بنانے کے وژن پر بات کی۔
نیول چیف نے اس بات پر زور دیاکہ پاک بحریہ عالمی سمندروں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو مشترکہ بحری سیکیورٹی اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی کے انفرادی اقدام کے ذریعے یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ انھوں نے قومی معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان کے بے پناہ سمندری وسائل کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جس کے لیے پاک بحریہ مؤثر انداز میں حکومت کی معاونت کررہی ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش بحری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیگر مسلح افواج کی معاونت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔ سربراہ پاک بحریہ نے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔سربراہ پاک بحریہ نے کورس کے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر کرنے اور بہترین تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کا اعلیٰ فوجی تربیتی ادارہ ہے جو مستقبل میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو جدید پیشہ ورانہ فوجی تربیت فراہم کررہا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر