کراچی کے ساحل سمندر پر پھنسا جہاز اگست سے پہلے نہیں نکالا جاسکتا،محمودمولوی

جہاز اپنے کریو کو تبدیل کرنے آیا،کپتان نے تاخیر سے کال دی،جہاز کا انجن بند ہوکر سی ویو تک آگیا تھا، جہاز میں 100ٹن سے زیادہ تیل ہے،48 گھنٹے بعد ہم تیل نکال دینگے کہ یہاں کوئی نقصان نہ ہو،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمودمولوی

منگل 27 جولائی 2021 23:48

کراچی کے ساحل سمندر پر پھنسا جہاز اگست سے پہلے نہیں نکالا جاسکتا،محمودمولوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمودمولوی نے کہا ہے کہ کپتان نے تاخیر سے کال دی، جہاز کا انجن بند ہوکر سی ویو تک آگیا تھا،15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتا۔سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی محمودمولوی نے کہا کہ فکر کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں ہے،چیئرمین کے پی ٹی نادر ممتاز بھی موجود ہیں،48 گھنٹے بعد ہم تیل نکال دینگے کہ یہاں کوئی نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ عید کے تہواروں میں بند ہوتا ہے لیکن یہ جہاز اپنے کریو کو تبدیل کرنے یہاں آیا تھا،پھر پتہ چلتا ہے کہ ایک دن اسکا لنگر گر جاتا ہے۔محمود مولوی نے کہا کہ جہاز کے مالک کی غلطیاں ہیں،جہاز کسی صورت ہلکے کمزور انجن کیساتھ نہیں آسکتاتھا،خوش قسمتی سے جہاز ڈھائی ناٹ کے انجن پر سنگا پور سے یہاں آیا ہے،کپتان نے تاخیر سے کال دی تب تک جہاز کا انجن بند ہوکر سی ویو تک آگیا تھاجہاز کے کیپٹن نے جب بتایا اس وقت خاصی تاخیر ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

محمود مولوی نے کہا کہ اس جہاز میں 100سے سوا سوٹن تیل ہے،پہلے مرحلے میں تیل نکالا جائیگالیکن 15 اگست سے پہلے جہاز نہیں نکالا جاسکتاکیونکہ مخصوص دنوں میں ہی اس جہاز کو نکالا جاسکتا ہے،جہاز کا مالک ایرانی ہے اورکمپنی دبئی میں ہے،جہاز نکالنے کا بھی خرچہ ہوگا وہ مالک کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی نادر ممتاز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اس جہاز کا ایک لنگر پہلے ہی گر چکا تھا،ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اس پر انکوائری کررہے ہیں،اس جہاز کے دو انجن تھے چار لنگر اسکے ساتھ موجود ہیںاس کے علاوہ دو اور جہازتھے جو ہوا کے دبائو سے متاثر تھے بقیہ دونوں جہازوں میں تیل اور سامان موجود تھاہمارے پاس وسائل موجود ہیں کہ ہم جہازوں کو ریسیکو کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں