سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹان واقعے کیخلاف تحقیقات سے متعلق چالان جمع کرانے کے لئے 13 اگست تک مہلت دے دی

بدھ 4 اگست 2021 16:50

سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹان واقعے کیخلاف تحقیقات سے متعلق چالان جمع کرانے کے لئے 13 اگست تک مہلت دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹان واقعے کیخلاف تحقیقات سے متعلق چالان جمع کرانے کے لئے 13 اگست تک مہلت دے دی۔ وکلا کی بڑی تعداد میں موجودگی پر عدالت نے آئندہ صرف 4 وکلا کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دس رکنی بینچ کے روبرو بحریہ ٹان واقعے کیخلاف تحقیقات سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کیس فائل کہاں ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ فائل ٹرائل کورٹ میں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تو ہم یہاں بیٹھ کر کیا کر رہے ہیں ہر کیس کی چار فائلیں ہوتی ہیں۔ 4 ہزار نامعلوم افراد کون ہیں عدالت نے تنبیہ کی ابھی شناخت کر رہے ہیں، تفتیشی افسر، ہماری ڈائریکشن کے بنا آپ کسی کو گرفتار نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وکلا کی بڑی تعداد میں موجودگی پر عدالت نے آئندہ صرف 4 وکلا کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے، جب تک کووڈ ہے آپ لوگ احتیاط کریں۔ جسڑس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے ہمارے لئے ہر کیس اہم ہے لیکن احتیاط بھی ضروری ہے۔ خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ یہ تو ساری زندگی چلے گا اب تو قائم علیشاہ کو بھی ہوگیا۔ عدالت نے چالان جمع کرانے کے لئے 13 اگست تک مہلت دے دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں