کینسر کے مریضوں کیلئے جدید پیٹ سٹی اسکین کرن اسپتال میں فعال کردی گئی

پیر 18 اکتوبر 2021 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر کرن اسپتال کراچی ڈاکٹر اختر احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ اف دی ارٹ پیٹ سٹی اسکین فعال ہوچکا ہے اور مستقبل میں کینسر کی تشخیص کیلئے مزید جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرن اسپتال پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملک بھر میں 18سینٹروں میں سے ایک ادارہ ہے جہاں کینسر کے مریضو کا جدید طریقے سے علاج کیا جاتا ہے ۔

اس سینٹر میں سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اختر احمد نے انکشاف کیا کہ خواتین میں چھاتی کا کینسر عام ہے جبکہ مردوں میں منہ اور حلق کینسر زیادہ سامنے ارہے ہیں اس کی بڑی وجہ شہری علاقوں میں پان ، چھالیہ ، گٹکا اور مین پوڑی کا استعمال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ کرن اسپتال میں سالانہ مختلف کینسر کے 5500کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے جبکہ او پی ڈی 700کے لگ بھگ ہے ۔

کرن اسپتال کراچی میں کینسر کے تمام مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ غریب مریضوں کا پاکستان بیت المال اور دیگر اداروں کی تعاون سے فری کیمو تھراپی کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر اختر احمد نے کینسر کے مریضوں میں اضافے ہورہا ہے جس کی وجہ سے سینٹر میں کوالیفائئنڈ طبی عملے کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرن اسپتال بیس برس سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی تعاون سے کینسر کے مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کررہا ہے اور جدید مشینری اسپتال بھی لائی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں