بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سعید غنی کی مبارکباد، بلاول نے جلسے کی مبارکباد دی

پیر 18 اکتوبر 2021 21:57

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سعید غنی کی مبارکباد، بلاول نے جلسے کی مبارکباد دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سندھ کی تنظیم کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کا جلسہ تاریخی تھا، شہر شہر سے عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی ایک امید ہے۔ جلسے کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنانے کی جدوجہد کرنے والے تمام جیالے شاباش کے مستحق ہیں۔سانحہ کارساز پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا دراصل اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہمارا سفر نہیں رکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں