ایئر پورٹس اور دوران پرواز حراستگی کی روک تھام کے خاتمے کے لئے کوششیں کرنے پر اقوام متحدہ کی سولہ روزہ انسداد ہراستگی مہم پر اتفاق رائے

کام کی جگہ، جہازوں اور پی آئی اے ائیرپورٹ لاونجز اور پبلک مقامات پر ہراستگی کے سدباب کا اعادہ کیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پی آئی اے اور اقوام متحدہ کی خواتین ایجنسی اور وفاقی محتسب برائے انسداد حراستگی کے باہمی اشتراک سے ایئر پورٹس اور دوران پرواز حراستگی کی روک تھام کے خاتمے کے لئے کوششیں کرنے پر اقوام متحدہ کی سولہ روزہ انسداد ہراستگی مہم پر اتفاق رائے کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی آئی اے اسلام آباد آفس میں ایک سمینار بھی منعقد ہوا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کام کی جگہ، جہازوں اور پی آئی اے ائیرپورٹ لاونجز اور پبلک مقامات پر ہراستگی کے سدباب کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی مندوب شرمیلہ رسول کا کہنا ہے کہ پاکستان، خواتین کی ترقی میں تیز رفتار ترقی کرنے والا ممالک میں جلد شامل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا 'اب بس' کا اعلامیہ تمام سرکاری اور کارپوریٹ اداروں کیلئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب برائے انسداد ہرانی کشمالہ طارق نے اس موقع پر کہا کہ ہراستگی روکنے کیلئے قوانین کا علم ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، جہازوں پر معلومات فراہم کرنے سے آگاہی بہت بڑھے گی ۔ہراستگی کے سدباب کی آگاہی اور بہنوں اور بیٹیوں کیلئے محفوظ ماحول پیدا کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ہراستگی روکنے کیلئے پی آئی اے معلومات اور آگاہی فراہم کرے گی اور اس کے متعلقہ قوانین اور نتائج کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گے اور اس ضمن میں تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پی آئی اے دنیا کی واحد ائیرلائن ہے جو اقوام متحدہ کے جھنڈے کے تحت ہراستگی کے سدباب کیلئے کام کررہا ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کے ساتھ مل کر ایک جامع پروگرام پر کام کررہے ہیں اور ہمارا مشترکہ مقصد خواتین کیلئے پاکستان میں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں