بلاول بھٹو زر داری سے صوبائی وزیر انسانی حقوق کی ملاقات ،سندھ میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبادلہ خیال

سندھ میں انسانی حقوق کی پامالی کے شکار افراد کے انصاف تک فوری رسائی کو ممکن بنایا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

بدھ 8 دسمبر 2021 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق سریندر ولاسائی کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہو ئی جس میں سندھ میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سریندر ولاسائی نے چھ سے 10 دسمبر تک انسانی حقوق کا ہفتہ منانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے ہفتہ برائے انسانی حقوق منانے کے اقدام پر ستائش کا اظہار کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سریندر ولاسائی نے ہفتہ برائے انسانی حقوق کے حوالے سے صوبے پر میں ہونے والی تقریبات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ میں انسانی حقوق کی پامالی کے شکار افراد کے انصاف تک فوری رسائی کو ممکن بنایا جائے۔بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ مستقبل میں شعبہ انسانی حقوق کی جانب سے سندھ کے ہر ضلع میں انسانی حقوق کی پامالی کے شکار افراد کی مفت قانونی مدد خوش آئند امر ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں