کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی افتخار احمد کا ایونٹ کا بہترین آل رائونڈر بننے کی خواہش کا اظہار

امید ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتنے میں کامیاب رہے گی، کوئٹہ گلیڈی ا یٹر کے کھلاڑی کا بیان

بدھ 26 جنوری 2022 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی افتخار احمد نے ایونٹ کا بہترین آل رائونڈر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں افتخار احمد نے کہا کہ امید ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتنے میں کامیاب رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں بہترین آل رائونڈر بننا چاہتا ہوں، پاکستان ٹیم میں بھی فنشر کا کردار ادا کررہا تھا۔افتخار احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بھی کوشش ہوگی کہ یادگار اننگز کھیلوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں