وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 17 مئی 2022 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور شہر میں جاری دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے بولٹن مارکیٹ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس ملک کے عوام متحد اور اس طرح کی حرکتوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو صدر دھماکے اور بولٹن مارکیٹ دھماکے کے دونوں واقعات پر بریفنگ دی اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں