غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر

حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی، 3 میگزین اور پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، دہشتگردوں نے جب وین پر فائرنگ کی تو سیکورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیاجبکہ دوسرے دہشتگرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑادیا،میڈیا کو بریفنگ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 19 اپریل 2024 11:22

غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل2024 ء) ڈی آئی جی ایسٹ اظہر مہیسر کا کہنا ہے کہ لاندھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کرنے والے دہشتگرد پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے تھے،ابتدائی تفیتش کے مطابق دھماکا صبح 6 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا۔ حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں۔

تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں۔ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے دہشتگردوں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دہشتگردوں نے جب وین پر فائرنگ کی تو سیکورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیاجبکہ دوسرے دہشتگرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ دہشتگردکو سر پر گولی مارکر ہلاک کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی گارڈز نے دہشتگردوں نے بھرپور مقابلہ کیا۔ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آورکا سر اور کچھ اعضا ملے ہیںجبکہ ہلاک ہونے والے دوسرے دہشتگردکے فنگرپرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی۔ دھماکا ہوا تو پولیس کی وین قریب موجود تھی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین گاڑیوں میں غیر ملکی جا رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب موجود تھے، سکیورٹی گارڈ نے حملہ آورں پر فائرنگ کرکے حملہ ناکام بنایا۔

دہشتگرد موٹرسائیکل پرگاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے، جائے وقوعہ کے قریب دہشتگرد موٹر سائیکل سے اترگئے۔ دہشتگرد گاڑی کے قریب پیدل پہنچے اور فائرنگ کی۔سپیڈ بریکر پر گاڑی آہستہ ہوئی تو حملہ کیا گیا، گاڑیوں میں موجود تمام غیر ملکی محفوظ رہے۔ ملازمین کی جس وین کو نشانہ بنایا گیا اس کے پیچھے کمپنی کے افسر کی گاڑی تھی، افسر کی گاڑی کے پیچھے کمپنی کے سکیورٹی گارڈز کی گاڑی تھی، دہشتگردوں نے وین پر فائرنگ کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں