iکراچی،چوروں کا گھر پر دھاوا، کرنسی اور زیورات لے اڑے

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

ج کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) شہر قائدمیں شادی کے گھر سے چور غیر ملکی کرنسی سمیت سونے کے زیورات اور پاکستانی 8 لاکھ روپے لے اڑے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات کراچی کے علاقے سچل گلستان سوسائٹی میں ہوئی جہاں بنگلے کے رہائشی بارات لے کر شاہراہ فیصل پر واقعہ شادی ہال گئے تھے، تقریب سے واپس پہنچے تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا، الماری سے ڈالرز، سونے کے چوڑیاں، سیٹ اور انگوٹھیاں غائب تھیں۔اہلخانہ کے مطابق چوری کی گئی رقم اور زیورات کی کل مالیت ایک کروڑ روپے کے قریب ہے، پولیس نے واردات کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے مبینہ ملزموں کی کار کا نمبر حاصل کر لیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں