eکراچی، ڈاکو شہری سے 40 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) کراچی میں ڈاکو شہری سے 40 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے باغ کورنگی کے قریب شہری گھر کا سودا لے کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک کر اسلحے کے زور پر اس کے پاس موجود 40 لاکھ روپے رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں ٹھیکیدار ہوں گھر کا سودا کر کے لوٹ رہا تھا جب ڈکیتی کی واردات ہوئی، پولیس کے مطابق شہری نے کئی لوگوں کو رقم دینی تھی، بیان کی روشنی میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں