کے الیکٹرک کی جانب سے محمود آباد میں کنڈوں کے خاتمے اور انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن کی مہم

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) کے الیکٹرک کی جانب سے محمودآباد کے علاقے میں انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن اور کنڈوں کیخلاف مہم سرانجام دی گئی ۔ اس مہم کے دوران متعدد غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کرکے 117 پی ایم ٹیز کو ایریل بنڈلڈ کیبلز (ABC) پر منتقل کیا گیا جبکہ 2,400 سے زائد کم قیمت میٹرز کی تنصیب بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، ’’ادارے نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ غیر قانونی کنڈا کنکشنز اوربجلی کی تنصیبات کے گرد قائم تجاوزات عوام کیلئے خطر ے کا باعث بن سکتے ہیں۔ مستقبل میں ہماری کوششوں کے ذریعے بجلی چوروں کے گرد دائرہ مزید تنگ ہو جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ پاور یوٹیلٹی اپنے نیٹ ورک میں بجلی کی تنصیبات کے گرد قائم تجاوزات کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ بھی کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

‘‘کے الیکٹرک بجلی چوری کے خاتمے کیلئے شہریوں کی معاونت کو سراہتی ہے۔بجلی چوری کے بارے میں رپورٹ 118 یا 021-99000 پر کال کر کے یا کے الیکٹرک کے فیس بک اور ٹوئٹر پیجز کے ذریعے یا [email protected]پر ای میل کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔رواں سال کے آغاز میں لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، لیاری، چاکیواڑہ، احمد شاہ بخاری اور رانگی واڑہ میں کنڈوں کے خاتمے اور انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن کی مہم چلائی گئی تھیں جس کی بدولت بجلی چوری کے خاتمے کے علاوہ لوڈشیڈ نگ اور فالٹس میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں