شہرقائد میں گہرے بادل برسنے کو تیار،

آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی

ہفتہ 18 اگست 2018 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) شہرقائد میں گہرے بادل برسنے کو تیار ہیں، محکمہ مومسیات کے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں موسم ابرآلود ہونے کے ساتھ ساتھ ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص، حیدرآباد، ٹھٹھہ ڈویژن، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل برسنیکا امکان ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں