خاتم النبیین محمد ﷺ کی ذات اقدس ہی نقطہ اتحاد ہے،متحدہ علماء محاذ

بعثت رسولؐ وحدت امت کا درس دیتی ہے،اسد اللہ بھٹو،مولانا امین انصاری و دیگر کا خطاب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی اور جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ بسلسلہ ہفتہ وحدت 16واں سالانہ ’’وحدت امت سیرت مصطفی ﷺ کی روشنی میں‘‘ سیمینار میں شریک مہمانان خصوصی جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما علامہ ڈاکٹر نصیر الدین سواتی،علماء مشائخ فیڈریشن کے سربراہ علامہ پیر احمد عمران نقشبندی، علامہ عبدالخالق فریدی،شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی، علامہ علی کرارنقوی، امین الملّت خواجہ امین نظامی، علامہ سید سجاد شبیررضوی، علامہ نثار احمد قلندری سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ، بعثت رسولؐ وحدت امت کا درس دیتی ہے،خاتم النبیین محمد ﷺ کی ذات اقدس ہی نقطہ اتحاد ہے،غلبہ اسلام مظالم سے نجات کیلئے پیغام وحدت کو عام کیاجائے،استعماری پنجہٴ استبداد سے نجات کیلئے اسوة رسولؐ و اہل بیت وصحابہ کو اپنایاجائے،شاتمان رسولؐ و باغیان ختم نبوت کا ہر سطح پر محاسبہ کریںگے ۔

(جاری ہے)

حکومت قادیانیوں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے تمام کلیدی عہدوں سے برطرف کیاجائے،اہل بیت اطہار و اصحاب رسولؐنے اسوہ رسولؐ کو امت تک پہنچایا،پاکستان کو لاحق اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں،فلسطین و کشمیر کی آزادی ،خودمختاری ، بحالی وآبادکاری کیلئے مسلم حکمران کردار اداکریں۔اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور دشمن طاقتوں سے نبردآزما جرأت مند مجاہد افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

علماء نے کہا کہ فرقہ واریت ،دہشت گردی، مذہبی منافرت کے خلاف شیعہ سنی متحد و بیدار ہیں۔ ناموس رسالتؐ ،عقیدہ تحفظ ختم نبوت ،عظمت اہل بیت وعظمت اصحاب رسولؐ کی شان میں گستاخیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔سیمینار سے مولانا عزیز الرحمن ہزاروی، مطلوب اعوان قادری، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، علامہ سید اطہر مشہدی،علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مولانا الیاس تنولی،سجادہ نشین شاہ کفیل احمد،مولانا مفتی مصدق الامین، مولانا مفتی اسدالحق چترالی، مولانا علی المرتضیٰ،یعقوب احمد شیخ، حافظ گل نواز ،یاسر حسین،شمس جاوید نے خطاب کیا ،جبکہ قاری زبیر الدین چترالی آف لاہور نے تلاوت اور معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی،قاری انوار حمیدی،قاری ابراہیم چترالی نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سیمینارکے اختتام پر محسن اسلام و محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دفاع ملک و ملت کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا اوران کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ،مغفرت و بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔دریں اثناء میزبان مولانا محمدا مین انصاری کی جانب سے دعوت حلیم میں ممتاز مذہبی ،سیاسی ،سماجی شخصیات ،دانشور، وکلاء، صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں