دس ارب روپے کی پیش کرنے والے کا تعلق لاہور سے ، عدالت اگر اس شخص کو تحفظ دے تو نا م بتا دو ں گا ،عمران خان

نا م بتا نے پر مسلم لیگ ن اس کے خلا ف انتقامی کارروائی کر ے گی، ڈان لیکس میں بڑے مگرمچھوں کو چھوڑ کر چھوٹے پٹواریوں کو پکڑا گیا، نواز شریف نیمعصو م چہرہ بنا کر پی ٹی آئی کی خواتین ورکروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کلثوم نواز بھی نواز شریف کو بچانے کے لئے سڑکوں پر آئی تھی ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 اپریل 2017 14:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دس ارب روپے کی پیش کرنے والے آدمی کا تعلق لاہور سے ہے اگر اس کا نام لیا تو مسلم لیگ ن اس کے خلا ف انتقامی کارروائی کر ے گی اگر عدالت اس شخص کو پروٹیکشن دینے کے لئے تیار ہے تو میں نام لے لوں گا ۔ نواز شریف نے معصو م چہرہ بنا کر پی ٹی آئی کی خواتین ورکروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

کلثوم نواز بھی نواز شریف کو بچانے کے لئے سڑکوں پر آئی تھی ۔ ڈان لیکس میں بڑے مگرمچھوں کو چھوڑ کر چھوٹے پٹواریوں کو پکڑا گیا ۔ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کیا انہو ںنے کہا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام حصوں میں جائوں گا کیونکہ سندھ میں پانی و بجلی کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور گرمی بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کراچی شہر گندگی میں ڈوب رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو لوگ اس وقت دبئی سے کراچی میں میچ دیکھنے کے لئے آتے تھے لیکن سارا پیسہ اندرون سندھ میں خرچ ہونے کی بجائے دبئی اور لندن بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک لوگ اپنے حقوق کے لئے کھڑے نہیں ہوں گے وہ گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ کراچی کے لوگ جس جماعت سے بھی ہیں وہ اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر آئیں تاکہ پبلک کا پیسہ عوام پر خرچ ہو سکے ۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا ابھی کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ جاتا کہ وہ وزیر اعظم رہیں حالانکہ جب پانامہ کا انکشاف ہوا تھا تو اسی وقت نواز شریف کو استعفی دے دینا چاہئے تھا ۔ یوسف رضا گیلانی کو تو استعفی کا بار بار کہتے رہے لیکن خود کرسی سے چیپک کر بیٹھے ہیں کیونکہ اربوں روپے کے کنٹریکٹ کی کمیشن جو نواز شریف کو آتی ہے اس لئے وہ کرسی نہیں چھوڑ رہے ۔

اب نواز شریف نے سوچا ہے کہ عزت نہیں بچانی پیسہ بچانا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ قطری کو دو ارب روپے کا سنگل بڈ کنٹریکٹ دیا گیا ہے جو کہ اسے ایمانداری واضح کرتا ہے عمران خان نے کہا کہ ایک طرف خطرناک چہرے والا آصف زرداری اور دوسری طرف معصوم چہرہ بنا کر نواز شریف آ جاتا ہے ان دونوں نے ایسے چہروں سے تیس سال گزار دیئے ۔ نواز شریف کو شرم آنی چاہئے کہ وہ عورتوں پر بات کرتا ہے جب نواز شریف خود اٹک جیل میں بیٹھا تھا اور اسے وہاں پر مچھر کاٹ رہے تھے تو اسے کلثوم نواز بچانے کے لئے سڑکوں پر آئی تھی لیکن نواز شریف جیسے ملٹری ڈکٹیٹر کی گود میں پلے ہوئے لوگ خواتین کا احترام کرنا نہیں سمجھ سکتے۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دو ارب روپے کی پیشکش تو ابھی اسٹارٹنگ پوائنٹ ہے مسلم لیگ نون نے دو ارب روپے منوانے کو بھی دینے تھے اور اس آدمی کا تعلق لاہور سے ہے اگر اس آدمی کا نام لیا تو شریف برادران نے ان سے انتقامی کارروائی لینی ہے عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مسلم لیگ نون دس ارب روپے کی پیشکش کے حوالے سے عدالت میں جائے گی ۔

لیکن اگر عدالت اس شخص کو پروٹیکشن دے تو اس کا نام بتانے کے لئے تیار ہوں ۔ عمران خان نے کہا کہ چھانگامانگا میں جو نواز شریف کو بند کیا تھا جوہر ٹائون کے پلاٹ خریدے گئے تھے کیا وہ بھول گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موٹو گینگ نواز شریف کے ساتھ نواز شریف کے ساتھ صرف پیسوں کی خاطر چل رہا ہے جس دن موٹو گینگ کو پتہ چل گیا کہ نواز شریف جانے والا ہے وہ اسے چھوڑ کر بھاگ جائیں گے اور کہیں گے کہ پہلے پتہ تھا نواز شریف چور ہے ۔

عمران خان نے آئی ایس پی آر کے ٹوئیٹ پر چودھری نثار کے بیان پر کہا کہ امریکہ میں ہیلری کلنٹن کی ایک ای میل کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا جس کی وجہ وہ الیکشن ہار گئی ۔لیکن یہاں پر ڈان لیکس میں ملک کی فوج کو بدنام کیا گیا انہوں نے کہاکہ بھارتی سٹیل ٹائی کون جندال نے پاکستانی فوج کے بارے میں کہا تھا کہ نواز حکومت تو بھارتی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتی ہے لیکن پاک فوج دہشتگردوں کا دفاع کر رہی ہے تو ایسے لوگوں کا پاکستان میں ویزٹ ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کی رپورٹ کو ہم وقت نہیں مانیں گے جب اسے مکمل طور پر پبلک نہیں کیا جاتا کیونکہ ڈان لیکس میں بڑے بڑے مگرمچھوں کو چھوڑ کر چھوٹے چھوٹے پٹواریوں کو پکڑا گیا ہے انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں یہ قیاؐمت کی نشانی ہے ۔ (جاوید)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں