کراچی، واٹربورڈ نے انتخاب کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشنوں اور اس کے اطراف میں فراہمی ونکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے

900 سے زائد ایسے پولنگ اسٹیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عارضی کیمپس کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع

پیر 23 جولائی 2018 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی خصوصی ہدایات پر واٹربورڈ نی25جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخاب کے موقع پر شہر خصوصاً کراچی میں قائم کئے گئے تمام پولنگ اسٹیشنوں اور اس کے اطراف فراہمی ونکاسی آب کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، شہر میں قائم تقریباً 900 سے زائد ایسے پولنگ اسٹیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عارضی کیمپس جہاں ناغہ سسٹم یا کسی اور وجہ سے لائنوں کی زریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے،واٹربورڈ کے تمام ضلعی دفاتر میں سیوریج اوورفلو کے فوری خاتمہ کیلئے تمام عملہ ضروری مشینری و سامان کے ساتھ موجود رہے گا،اس ضمن میں مختلف شفٹوں میں افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں،واٹربورڈ کا مرکزی شکایات سینٹر 24 جولائی کی رات 12بجے سی25 جولائی کی رات12بجے تک24 گھنٹے کھلا رہے گا ،تمام آپریشن کی نگرانی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز کریں گے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ مرکزی و ضلعی شکایات مراکز اور پولنگ اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کرکے فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا ازخود جائزہ لیں گے تفصیلات کے مطابق ،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ واٹربورڈ کے چیف انجینئرز ،سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز سمیت دیگراعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کی ،اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسداللہ خان، ڈی ایم ڈی ایچ آرڈی اینڈ اے و فنانس معراج الدین ،ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد اسلم خان ،چیف انجینئر واٹراینڈ سیوریج غلام قادر عباس بھی موجود تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس کے دوران افسران اور انجینئرز کی جانب سے پیش کردہ ان کے متعلقہ علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں اور اس کے اطراف فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال اور اب تک کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ کا بغور جائزہ بھی لیا،انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عام انتخابات کے موقع پر شہر میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنوں اور اس کے اطراف میں سیوریج کی نکاسی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ، اوورفلو کی صورت میں فوری نکاسی کیلئے راڈنگ جیٹنگ اور سیورکلینگ مشینوں کو عملے سمیت تیار رکھا جائے ، بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی صورت میں موجود جنریٹروں کے زریعے پانی کی فراہمی بحال رکھی جائے ،جنریٹروں کیلئے اضافی ایندھن کا بندوبست رکھا جائے اگر کسی علاقہ میں مین ہول کھلے ہیں تو ان پر فوری طور پر رنگ سلیب اور ڈھکن رکھے جائیں ، تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پانی کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران و انجینئرز شہری و ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں ،انہوں نے ہائیڈرنٹ سیل کو ہدایت کی کہ اگر کسی پولنگ اسٹیشن پر لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے تو ایسے پولنگ اسٹیشن پر ٹینکروں کے زریعے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے ، انہوں نے واٹربورڈ کے مرکزی کمپلینٹ سینٹر سمیت فراہمی ونکاسی آب کے تمام ضلعی دفاتر میں خصوصی شکایت مرکز قائم کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو پابند کیا کہ وہ ہمہ وقت کمپلینٹ سینٹرز سے رابطے میں رہیں اور وہاں درج کرائی جانے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنائیں ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر وہ خود بھی شکایات مراکز اور پولنگ اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کریں گے اور فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے،اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ ہائیڈرنٹ سیل کے حکام شہری وضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں،جن پولنگ اسٹینوں پر لائنوں کے زریعے پانی کی فراہمی فی الحال ممکن نہیں وہاں ترجیحی بنیادوں پر ٹینکروں کے زریعے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہر میں قائم عارضی کیمپس میں بھی پانی کی فراہمی جاری ہے ،شہر میں قائم واٹربورڈ کے تمام ہائیڈرنٹس پر الیکشن کے سلسلے میں پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کردیئے گئے ہیں ،چیف انجینئر واٹراینڈ سیوریج نے بتایا کہ شہر کے تمام ضلعی دفاتر میں سیوریج اوورفلو کے فوری خاتمہ کیلئے تمام عملہ ضروری مشینری و سامان کے ساتھ موجود رہے گا،اس ضمن میں مختلف شفٹوں میں افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں