کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

بدھ 19 ستمبر 2018 22:14

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان کا تعلقی سیاسی پارٹی سے ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ریجرز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ زمان ٹان کے علاقے سے اسد اللہ نامی ملزم گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ لینڈ گریبنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔زمان ٹان سے ہی عبدالنوید اورراشد اکرم عرف وکی کوگرفتارکیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ماڈل کالونی سے ڈکیتیوں کی سہولت کاری میں ملوث موسی کو گرفتارکیا گیا۔گرفتارملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ گرفتارملزمان کوقانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں