بچوں کو اغوا کیے جانے کا معاملہ، نجی اسکولز کو ہدایات جاری

انتظامیہ اسکول کے باہر سیکیورٹی یقینی بنائیں،اسکول میں غیر متعلقہ افراد کو ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے

بدھ 26 ستمبر 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) کراچی میں بچوں کو اغوا کیے جانے کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے نجی اسکولز کو ہدایت جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق بچوں کو اغوا کیے جانے کے واقعات بڑھنے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کی نجی اسکولز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں، رجسٹرار پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ انتظامیہ اسکول کے باہر سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اسکول میں غیر متعلقہ افراد کو ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے۔رجسٹرار پرائیویٹ اسکولز کے مطابق یقینی بنایا جائے کہ تمام بچے اسکول کے اندر پہنچ گئے ہیں، والدین اپنے سامنے بچوں کو اسکول کے اندر بھیجیں، اسکول وینز کے ڈرائیورز کی مکمل تفصیلات رکھی جائیں۔رجسٹرار اسکولز نے کہا کہ بچوں کو سمجھایا جائے کہ کسی غیرمتعلق فرد کے ساتھ نہ جائیں، بچوں کو بتایا جائے کہ کسی انجان فرد سے کچھ لے کر نہ کھائیں، اسکول میں غیر متعلقہ افراد کو ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں