رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئی20 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئی20 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گبول ٹائون اور ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان محمو د عرف مالی ، منور عالم عرف منو ، عاطف ، مراد اور محمد اکبر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں تین منشیات فروش اور دو اسٹریٹ کرمنل ہیں ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم زاہد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، عزیز آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان نعمان، فہد، علی انور اور فرحان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیاادھر قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران کو گرفتار کرلیاجبکہ پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ جواری ندیم ، کامران، شاہ عالم ، وسیم اور اویس کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے قمار بازی کا سامان اور دائوپر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی ادھر سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہاب الدین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش فرحان ، جاوید ، فاروق شاہ اور فرحان احمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں