کراچی ،ائیر پورٹ حملہ میں نامزد سرمد صدیقی ودیگر کی سی ٹی ڈی حکام کے خلاف درخواست کی سماعت26نومبر تک ملتوی

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں ائیر پورٹ حملہ میں نامزد سرمد صدیقی ودیگر کی سی ٹی ڈی حکام کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر سی ٹی ڈی کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزاران ائیر پورٹ حملہ کیس میں نامزد ہیں, جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ بازیاب ہو چکے ہیںلاپتہ افراد کے زمرے میں کیس کیسے سن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزاروں کو حکم دیا کہ مطمئن کریں کہ لاپتہ افراد کی درخواست کی مزید سنوائی ہو سکتی ہی,عدالت نے مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی حکام نے شاہ نواز صدیقی اور اقبال پٹیل کو اغوا کیا,سی ٹی ڈی نے 6 کروڑ سے زائد رقم اور جائیداد لے کر چھوڑا,سی ٹی ڈی حکام کے خلاف اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں