سند ھ ہائی کورٹ نے نثار مورائی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کیس کی سماعت کے دوران سابق چیئر مین فشرمین سوسائٹی نثار مورائی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،، عدالت نے سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جبکہ دیگرملزمان عبدالسعید, امجد اقبال کی بھی میڈیکل گراونڈ پر ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا تینوں ملزمان کو جیل میں میڈیکل کی سہولیات دی جائیں،، ملزمان کو مزید علاج کی ضرورت ہو تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں،، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا نثار مورائی و دیگر کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،،رپورٹ کے مطابق نثار مورائی کو کوئی سنگین بیماری لاحق نہیں ہے،،نثار مورائی کے وکیل نے عدالت میں بتایا نیب اب تک ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا نثار مورائی نے خلاف ضابطہ اور غیرقانونی بھرتیاں کیں،، چیئرمین کے پاس تقرری کا اختیار ہی نہیں تھا،،نثار مورائی نے غیرقانونی ٹھیکے دیئے، ٹھیکوں کیلئے اشتہار دیا گیا نہ ہی بولی طلب کی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں