آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا اجلاس ،سیدذوالفقارشاہ کو فیڈریشن کا مرکزی چیئرمین منتخب کرلیا گیا

جنرل کونسل نے صدر ملک نوید اعوان کی تجویز اور جنرل سیکریٹری نصیر الدین ہمایوں ملک کی تائید پر ہاتھ اٹھاکرمنظوری دے دی

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے بانی ،بابائے مزدور پشاور کارپوریشن وچیئرمین ملک حسیب خان کے انتقال سے خالی ہونے والی چیئرمین کی نشست کو پرکرنے کے لیے مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی صدر ملک نوید اعوان کی زیر صدارت پشاور میونسپل کارپوریشن ھال میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین وبانی ملک حسیب خان مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں سراہا گیا ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین فیڈریشن صوبہ سندھ سے منتخب ہونا چاہیے تاکہ مرکزی تینوں عہدوں پر تین صوبوں کے عہدیداران مقرر ہوں ۔مرکزی صدر کے پی کے ،مرکزی جنرل سیکریٹری صوبہ پنجاب اور مرکزی چیئرمین صوبہ سندھ کا ہوگا ۔صدر ملک نوید اعوان نے صوبائی صدر سندھ سیدذوالفقارشاہ کا نام تجویز کیا جبکہ مرکزی سیکریٹری جنرل نصیر الدین ہمایوں ملک نے انکی تائید کی حاضرین نے ہاتھ اٹھاکر سیدذوالفقارشاہ کو چیئرمین منتخب کرنے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں قرار داد کے ذریعے قومی صنعتی تعلقات کمیشن( NIRC)اسلام آباد کو منظوری کے لیے روانہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔نومنتخب چیئرمین سیدذوالفقارشاہ نے اس موقع پر کہا کہ اب پر فیڈریشن کی جنرل کونسل نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے ۔اراکین نے انہیں چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں