کراچی، ضلع سینٹرل کے 23تھانوں کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن 91ملزمان گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 23:03

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ضلع سینٹرل کی23 تھانوں کا کرمنلز ، جرائم پیشہ ، مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک داؤن ، 4پولیس مقابلے ، مجموعی 91ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات ، لوٹا ہوا مال، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد ۔ بہتر کارکردگی پر 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سینٹرل محمد عارف راؤ اسلم کے خصوصی ٹاسک پر ضلع سینٹرل کے 23 تھانوں کی پولیس نے اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں کرمنلز و جرائم پیشہ ، مفرور و اشتہاری، گٹکا و ماوا سپلائیروں، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل ، موٹر سائیکل لفٹر گروہوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کاروائیوں کے دوران گلبرگ اور خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ڈکیٹ گروہوں سے 4مقابلے ہوئے ، جبکہ تیموریہ پولیس نے قتل کیس میں مفرور ملزم کر گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ڈکیت و اسٹرکٹ کرمنل، موٹر سائیکل لفٹر گروہوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مجموعی 43ملزمان گرفتار کیے۔ جبکہ منشیات کے مقدمات میں 36ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کو سنگین و متفرق مقدمات میں مطلوب گیارہ (11)مفرور و اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے 38پستول، 2رائیفلیں، 26میگزین،100کارتوس، 4مسروقہ و چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں، ، وارداتوں میں لوٹا ہوا بھاری مالیت کا سامان ، ساڑھے گیارہ کلو گرام چرس، 18بوتلیں شراب اور ہیروئن کی متعدد پڑیاں برآمد کر لیں گیں۔

ایس ایس پی ضلع سینٹرل محمد عارف راؤ اسلم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 8تھانوں کے ایس ایچ اوز ، ایس ایچ او تیموریہ چوہدری طفیل ، ایس ایچ اوناظم آباد رضوان قریشی، ایس ایچ او گلبرگ ارشد علی، ایس ایچ او سُپر مارکیٹ سہیل وگھن، ایس ایچ اوحیدری مارکیٹ محمد ارشد آفریدی، ایس ایچ اوبلال کالونی محمد افضل، ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری امتیار میر جٹ اور ایس ایچ اونیو کراچی صنعتی ایریا اقبال حسین کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں