کراچی میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈائون پر کے الیکٹرک نے نیپرا کو تفصیلی رپورٹ جمع کرادی
بدھ 14 نومبر 2018 16:40
(جاری ہے)
12 نومبر کو این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں خراب موسمی حالات کے سبب ٹرپنگ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں رول اوور افیکٹ آیا اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے بن قاسم پاور اسٹیشن II اور کورنگی کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کے بحفاظت آئی لینڈ موڈ میں لینڈ کرنے کی بدولت تیز تر بحالی کویقینی بنایا گیا۔
اس کے علاوہ ، متاثرہ علاقوں میں موجود تمام اسٹریٹجک تنصیبات پر بجلی کی فراہمی کوترجیحی بنیادوں پریقینی بنایا گیا ۔کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے منسلک پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ کو بھی انیشلائیز کرنے کیلئے چند گھنٹے تک بجلی فراہم کی۔نیپرا کو لکھے گئے خط کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے این ٹی ڈی سی کے سرکٹس میں خراب موسمی صورتحال کے باعث ہونے والی بار بارٹرپنگ کے مسئلے کو این ٹی ڈی سی کے ساتھ بھی اٹھایاگیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے منسلک پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ کے عارضی کنکشن کے باعث کے الیکٹرک کو دشواری کا سامنا ہے ۔کے الیکٹرک نے این ٹی ڈی سی سے مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلانے کے ساتھ ساتھ سسٹم ریلے کوآرڈینیشن اسٹڈی کیلئے بھی درخواست جمع کرادی ہے۔کے الیکٹرک 2009 سے اب تک کراچی کے پاور انفرااسٹرکچر اور اپنے صارفین کیلئے سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے 2 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے کیے گئے اہم اقدامات میں بشمول تمام صنعتی صارفین اور اسٹریٹجک تنصیبات کراچی کے 70 فیصد سے زائد علاقے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کرنا شامل ہے۔مزید برآں، ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن میں ہونے والے نقصانات 36 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کی سطح پرلانے کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک نے اپنی پیداواری گنجائش میں 1,057 میگا واٹ کا اضافہ بھی کیا ہے۔اس کے علاوہ، مسلسل سرمایہ کاری کی بدولت ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن کی گنجائش میں 2009 کے مقابلے میں بالترتیب 29 اور 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ ان تمام اقدامات کو پورا کرنے کیلئے شیر ہولڈرز کو ڈکلیرڈ پرافٹ میں سے کسی بھی قسم کا ڈیوڈنڈ نہیں دیا گیا بلکہ منافع کودوبارہ سے انفراسٹرکچر کی بہتری میں لگایا گیا۔علاوہ ازیں،شہر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے کے الیکٹرک اپنی پوری ویلیو چین میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔کے الیکٹرک کے جاری پروجیکٹس میں 450 ملین امریکی ڈالرز کاTP-1000 ٹرانسمیشن انہانسمنٹ پروجیکٹ بھی شامل ہے جس کی بدولت ادارہ اپنے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی استعداد میں 1000MVA شامل کرے گا۔ پاور یوٹیلٹی اپنے فیول میکس میں کلین انرجی شامل کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں آئی پی پیز کے ساتھ 25 سال کے دو EPAs بھی طے کیے گئے ہیں جن سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں، 2019 تک 100 میگا واٹ رینیوایبل توانائی کا اضافہ ہو گا۔ مزید برآں، کے الیکٹرک 250 میگا واٹ رینیوایبل توانائی پر مشتمل پروجیکٹس کا بھی جائزہ لے رہا ہے جس سے سسٹم میں،سولر، ونڈ اور بائیوگیس سے پیدا ہونے والی توانائی میں مزید اضافہ ہوگا۔پاور یوٹیلٹی اپنے ویژن اسٹیٹمنٹ انرجائزنگ کراچی پر پوری طرح عمل کررہا ہے اور کراچی اور اس کے مضافات سے تعلق رکھنے والی ڈھائی کروڑ آبادی کو خدمات فراہم کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار