حسین عمر صدیقی اور نعیم ساجد کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے پراسیکیوٹر رینجرز سے تین ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

منگل 20 نومبر 2018 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں سلطان قمر کے بھائی حسین عمر صدیقی اور نعیم ساجد کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے پراسیکیوٹر رینجرز سے تین ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکوٹر رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں کو فوجی عدالت سزائے موت سنا چکی ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر رینجرز سے تین ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئیسماعت جنوری تک ملتوی کردی عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت نعیم ساجد کا وارنٹ معطل کرچکی ہے،مقدمہ کا ایک ملزم سلطان قمر صدیقی جیل میں ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورا کے 9 مرکزی دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ سزائے موت و دیگر سزاسنا چکی ہے،دہشگردوں نے اسلحہ سے اسماعیلی کمیونٹی پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں