کراچی، واٹربورڈ عملے نے کمپلین سینٹر کو ملنے والی فراہمی ونکاسی آب کی176سے زائد شکایات کا خاتمہ کردیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں اور منتخب نمائندوں کی جانب سے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کو ملنے والی فراہمی ونکاسی آب کی176سے زائد شکایات کا خاتمہ کردیاہے متعدد علاقوں میں دھنسے والی سیوریج لائنیں تبدیل جبکہ مختلف علاقوں میں لیکیجزبند کرکے پانی کا ضیاع روکا گیا ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے فراہمی آب سے متعلق 193شکایات موصول ہوئیں جن میں سے فوری نوعیت کی 176شکایات کا ازالہ کیاگیا جب کہ باقی 17شکایات کے خاتمہ کیلئے کام جاری ہے ،لیاقت آباد سندھی ہوٹل میں 24انچ قطر کی لائن اور والوو کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع روک دیاگیاہے اس اقدام سے قریبی علاقوں میں پانی کی فراہمی میں نمایاں کمی آئی ہے ،اسٹیڈیم روڈ گلشن اقبال میں 24انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کرکے فراہمی آب کی صورتحال بہتر کردی گئی ،موسی گوٹھ گلشن اقبال میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا، پہلوان گوٹھ گلستان جوہر میں 36انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی اور مرمت مکمل کرلی گئی ،کلفٹن بلاک 5بوٹ بیسن میں 12انچ قطر کی پانی کی لائن کے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا ،پٹھان کالونی پمپنگ اسٹیشن میں 100ہارس پاور استعداد کار کے پمپ کی مرمت کی گئی،جس سے پمپنگ اسٹیشن سیمنسلک علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر ہوگئی ہے ،عیسی ٰ نگری پمپ ہاؤس کے 40 ہارس پاور کے پمپ کی مرمت کرکے پمپ کی تنصیب مکمل کی گئی ، جونا مسجد لیاری کے قریب دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن کی مرمت کردی گئی ،حسین شیخ روڈ لیاری میں پانی کی لائن سے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا ،ناظم آباد بلاک 5میں سیوریج کی شکایت کا خاتمہ کردیاگیا،فردوس کالونی لیاقت آباد کی کھلی مین ہولز میںرنگ سلیب اور مین ہولز کورلگائے گئے ،ملیر 15میں دھنسے والی 30انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا،نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائن کی ڈی سیلیٹنگ مشینوں کی مدد سے ٖصفائی کی گئی،کورنگی میں 9000 میں8انچ قطر کی بوسیدہ ہونے والی پائپ لائن کو تبدیل کردیا گیا،لانڈھی شاہ خالد کالونی میں پانی کی لائن سے کئی فٹ طویل درختوں کی جڑیں نکال کر علاقہ میںپانی کی فراہمی بہتر بنائی گئی ،جناح اسپتال کے قریب سے گزرنے والی 30انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کی گئی،ناظمآباد بلاک 3 میں دھنسنے والے مین ہولز کی مرمت کردی گئی،لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب 4انچ قطر کی پائپ لائن میں والوو کی تنصیب مکمل کرلی گئی،دھوبی گھاٹ عثمان آباد او دیگر قریبی علاقوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے دھوبی گھاٹ پمپنگ اسٹیشن میں ٹربائن پمپ نصب کیا گیا ،سائٹ ٹاؤن میں 24انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کی گئی،نارتھ کراچی 5cٹو میںپانی کی لائنوںکی مرمت کرکے پانی کی فراہمی بہتر کی گئی،لیاری نیازی چوک کے قریب ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت اور ان پر کور رکھنے کا کام مکمل کرلیا گیا ،نیازی چوک نورانی مسجد کے قریب پانی کی پرانی لائن کو تبدیل کرکے فراہمی آب بہتر کی ،فیڈرل بی ایریا کے مکینوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات پر فیڈرل بی ایریا بلاک 18میں جامع مسجد ثمن آباد کے قریب سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا ،ملیر ہالٹ کے علاقہ میں جامعہ ملیہ روڈ نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کیا گیا،گولڈن ٹاؤن مسجد خضراء اور شاہ فیصل کالونی میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،نارتھ کراچی سیکٹر 11cمیں 8انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کرکے پانی کے ضیاع کی درینہ شکایت دور کردی گئی ،ہزارہ گوٹھ گلشن اقبال میں 15انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے قریبی علاقوں میں سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کیاگیا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں