پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے، انہیں سندھ کی بجائے پنجاب کی جیلوں میں رکھا جائے گا، فردوس شمیم نقوی

گیارہ سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے تعلیم صحت اور ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر تباہ کردیا ہے بجٹ کہاں جاتا ہے کوئی جواب دینے والا نہیں ، اپوزیشن لیڈر

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے، انہیں سندھ کی بجائے پنجاب کی جیلوں میں رکھا جائے گا، فردوس شمیم نقوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر گرفتار ہونے والا ہے، انہیں سندھ کی بجائے پنجاب کی جیلوں میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوارکوکراچی کے علاقے گلستان جوہر مدھو گوٹھ میں سرکاری اسکول کی ناگفتہ بے حالت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم اسکول کو ماڈل اسکول بنانا چاہتے ہیں مگر ہمیں روک دیا گیا۔

اسکول پرنسپل اور وائس پرنسپل کو تبدیل کردیا گیا جس سے حکومت سندھ کی تعلیم دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیارہ سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں نے تعلیم صحت اور ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر تباہ کردیا ہے بجٹ کہاں جاتا ہے کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔فردوس شمیم نے کہا کہ گرفتار رہنمائوں کے کمروں سے شہد اور زیتون برآمد ہوتا ہے دوسری جانب عوام کا تیل نکالا جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں