سائیکل پر دنیا کے 33 ممالک کا سفر طے کرنیوالا سلاویہ کا جوڑا کراچی پہنچ گیا

پاکستان سے ہمیں بہت عزت اور محبت ملی، کراچی گھوم کر بہت مزہ آیا، کاتیہ،میرکو

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سائیکل کے ذریعے دنیا کے 33 ممالک کا سفر طے کرنے والا سلاویہ جوڑا اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔ سائیکل پر دنیا بھر کے سفر کو نکلا سلاویہ کا جوڑا پاکستان پہنچ گیا، اس موقع پر سائیکلسٹ میرکو نے کہا کہ 2002 میں اپنے ملک سے دنیا کی سیر کو نکلے، سائیکل ہی ہمارا گھر بار ہے، ہمیں ویزے کی کبھی مشکل پیش نہیں آئی جب کہ ہم نے فیس بک کے ذریعے اپنا حلقہ احباب بڑھایا۔

(جاری ہے)

سائیکلسٹ کاتیہ کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ سے ہم کو لوگوں کی ثقافت، رہن سہن،موسم اور خوراک کا پتہ چلتا ہے ہم ہاتھوں سے جیولری بناتے ہیں جو ہمارا ذریعہ معاش ہے، فیس بک فرینڈز ویزوں کے حصول اور رہائش میں مدد کرتے ہیں جب کہ پاکستان سے ہمیں بہت عزت اور محبت ملی، پاکستانی سائیکلسٹ بھی دنیا کا سفر کریں، کراچی میں گھوم کر بہت مزا آیا۔سلاویہ کا سائیکلسٹ جوڑا اس وقت بلوچستان کے سفر پر روآنہ ہوگیا ہے اور وہ پیر کو واپس کراچی آئیں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں