کراچی کی مقامی عدالت نے تہرے قتل کیس میں گرفتار پولیس اہلکار کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) کراچی کی مقامی عدالت نے تہرے قتل کیس میں گرفتار پولیس اہلکار کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوکراچی پولیس نے تہرے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو عدالت میں پیش کیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے ملزم کو تین روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار تنویر نے اپنے ساتھیوں سمیت تین افراد کو قتل کیا ،ملزم کا مقتولین سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا تنازع تھا ،ملزم پولیس اہلکار سمن آباد میں تعینات ہے،پاکستان بازار پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں