ساہیوال میں پولیس گردی کا شکار خاندان کے مقتولین کیلئے سندھ اسمبلی میں فاتحہ خوانی

پیر 21 جنوری 2019 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) ساہیوال میں پولیس کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے خاندان کے مقتولین کے لئے پیر کو سندھ اسمبلی کے ایوان میں بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کا اجلاس پینتالیس منٹ تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو سانحہ ساہیوال کی گونج سندھ اسمبلی میں بھی سنی گئی اور کئی ارکان نے اس بربریت کے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی درخواست کی گئی۔

ایوان میںمعروف ٹی وی آرٹسٹ گلاب چانڈیو اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی جبکہ کورنگی میں میاں بیوی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انکی صحت یابی کے لئے دعا مانگی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں