ٓمیرے دیور نے مکان پر قبضہ کرلیا ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں ،بلال کالونی کی رہائشی خاتون کی اپیل

پیر 18 مارچ 2019 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) بلال کالونی سیکٹر7-Aنارتھ کراچی کی رہائشی ساجدہ زوجہ شوکت نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے شوہر کا بڑابھائی سجاد اور اس کے ساتھیوں نے ان کے مکان نمبر240پر زبردستی قبضہ کرلیاہے، 17مارچ کی رات 12بجے کے قریب گھر کی گھنٹی بجی ،ہمارے باربار پوچھنے پر کوئی جواب نہیں آیا،لیکن جن ہم نے دروازہ نہیں کھولاتو عثمان نامی شخص نے چادراور چاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے دیوارفلانگ کر کنڈی کھول دی ،کنڈی کھلتے ہی پانچ سے چھ افراد جن کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوںگھر میں گھس آئے اور میری چھوٹی نند اور مجھے زدوکوب کیااور گندی گندی گالیاں دیتے ہوئے گھر کا سامان باہر پھینکنے لگے،میرے گھرکی الماری میں ہماری محنت مزدوری کی جمع پونجی جوہم نے پیٹ کاٹ کاٹ کر جمع کی تھی ڈیڑھ لاکھ روپے اور ڈیڑھ تولہ سونے کے زیورات بھی پھینک دیئے میں اور نند ان کے ہاتھ جوڑتے رہے کہ ایسانہ کریںلیکن وہ نہیں مانے اور ہمیں باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

ہم نے 15پر کال کی تاہم آدھے گھنٹے بعد پولیس موبائل آئی اس دوران بقیہ لوگ بھاگ چکے تھے،لیکن موقع پر موجودمیرے سسرمراداور جیٹھ سجاد کوپولیس تھانے لے گئی ساتھ ہی ہمیں بھی تھانے لے جایاگیا،بعدازاں سب کو چھوڑ دیاگیالیکن ابھی تک میراجیٹھ اور اس کی بیوی سامان سمیتہمارے مکان پر قبضہ کئے ہوئے ہیںاور ہم دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر انکوائری کروائی جائے اگر ہم مجرم ہیں تو ہمیں سزاملے بصورت دیگر تمام ملزمان کو قرارواقعی سزادی جائے اور ہمارامکان ہمیں واپس دلوایاجائے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں