سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن مافیا کا راج

R LDC شہاب الدین بھی قومی خزانہ لوٹنے لگا

جمعرات 21 مارچ 2019 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کرپشن مافیا کا راج، LDC شہاب الدین بھی قومی خزانہ لوٹنے لگا، ڈائریکٹر جنرل افتخار علی قائم خانی سے تعلقات کا دعویٰ، میرا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، تفصیلات کیمطابق SBCA کا LDC کلرک شہاب الدین بھی کرپشن کی بہتی گنگا میں ڈبکیاں لگا کر قومی خزانہ لوٹنے کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے بتایا جاتا ہے کہ موصوف گلشن اقبال ٹا?ن کے پلاٹ نمبر B33 بلاک 13D-1، بلاک ون اور A38 بلاک 13D پر پرانے بنگلے خریدنے کے بعد منہدم کرکے علیحدہ رہائشی یونٹس (فلیٹس) بناکر فروخت کرچکے ہیں جوکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے LDC کلرک شہاب الدین کی کرپشن اور قومی خزانہ لوٹنے کا کھلا ثبوت ہیں جبکہ محکمہ جاتی کارروائی نہ ہونے کے باعث شہاب الدین بلڈر بن گیا اور اب پلاٹ نمبر A 537 اور A 234 بلاک I پر واقع بنگلوں کو پورشنز میں تبدیل کرنے کا کام زور وشور سے جاری ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ متعلقہ بلڈنگ افسران اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر بلڈنگ حکام مذکورہ بالا پلاٹوں پر تعمیراتی کاموں کے دوران کھلے عام بلڈنگ بائی لاز کی دھجیاں اڑانے کے عمل پر خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں دوسری جانب LDC شہاب الدین کا دعویٰ ہے کہ اس کے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار علی قائم خانی سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور اس کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں