کرا چی،سندھ اسمبلی کے 11 مارچ 2019 کو ہونے والے اجلاس میں قرارداد کو متفقہ طور پر منظور

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:13

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی اسمبلی سندھ نے پیر 11 مارچ 2019 کو ہونے والے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی غزالہ سیال، رکن اسمبلی شمیم ممتاز ،غلام قادر چانڈیو، تنزیلہ ام حبیبہ ،شاہینہ سجیلہ لغاری ،شہناز بیگم ،سید ذوالفقار علی شاہ ،محمد ساجد جوکھیو ، فرحت سیمی اور حنا دستگیر کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ قرارداد میں دو ٹوک انداز میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی بلڈنگ کا 80 سالہ جشن مناتے ہیں جس کا قیام 11مارچ 1940 کو سر لارنسیلٹ گرام نے رکھا تھا۔اس تاریخی ساخت نے پاکستان کی تاریخ میں بہت سے اہم لمحات دیکھے ہیں۔ اس اہم تاریخی عمارت میں پاکستان کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی یہاں پر قائداعظم محمد علی جناح نے 1947 میں پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کا حلف اٹھایا اور اسی سال پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے سندھ اسمبلی میں قومی پرچم لہرایا۔یہ تاریخی عمارت ناصرف پاکستان کے قیام میں اہم واقعات کا مشاہدہ کرتی ہے بلکہ ملک کی تاریخ کے واقعات بھی اہم ہیں اور کئی معروف لیڈرز بھی پیدا کیے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں