نیوزی لینڈ واقعہ میں شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان سید اریب کی میت (آج)کراچی پہنچے گی

اتوار 24 مارچ 2019 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان سید اریب کی میت (آج)پیر کی صبح کراچی پہنچے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹرعبدالمالک کے مطابق سید اریب کا جسد خاکی غیر ملکی ایئر لائن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید کی میت(آج) پیر کی صبح 10 بجے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچائی جائیگی،میت کے ہمراہ ان کی کمپنی کا ایک ملازم بھی پاکستان آئیگا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے سید اریب کی نماز جنازہ (آج) پیر کو ہی ادا کی جائے گی اور انہیں سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا،15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ایک انتہا پسند عیسائی نے دو مساجد میں گھس کر فائرنگ کرکے 50 افراد کو شہید کردیا تھا، شہدا میں 10 پاکستانی بھی شامل تھے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں