زین العابدین اور پارٹنر کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج

جمعرات 18 اپریل 2019 21:45

خراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) جمشید روڈ کے مکینوں نے بلڈر اظہار الدین ،اس کے بیٹے زین العابدین اور پارٹنر کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد ان سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے فرار ہو چکے ہیں ،جن کے خلاف جمشید کواٹرز تھانے میں متعدد متاثرین کی جانب سے مقدمات بھی درج کروائے جا چکے ہیں تاہم 17روز گزر جانے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں ،متاثرہ افراد نے الزم عائد کیا کہ جمشید کواٹرز تھانے میں تعیناتSHOشمشاد چاچڑ اور دیگر اہلکار ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ،مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ،ڈی جی نیب اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اپیل کی ہے کہ فراڈ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان کے پیسوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ایماندار اور اچھی شہرت رکھنے والے پولیس آفیسر کو ذمے داری سونپی جائے،بصورت دیگر انھیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہی رہیں گے،متاثرین کے مطابق مذکورہ ملزمان کے فراڈ کا شکار ہونے والا ایک شخص دل کے دورہ کا شکار ہوچکا ہے جبکہ متعدد خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں تاہم پولیس انھیں تھانے کے چکر لگوانے تک ہی محدود ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں