مزدور یونین یکم مئی پر ریلیوں کا اہتمام کرکے محنت کشوں کی یکجہتی کا اظہار کریں ، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

اتوار 21 اپریل 2019 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ ( کراچی) ،صدر ملک نوید اعوان (پشاور)،جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں ( گجرانوالہ) ،سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی ( لاڑکانہ) ،نائب صدر گل نواز سواتی ( لاہور) ،فنانس سیکریٹری پرویز چیدا مسیح ( راولپنڈی) ،سیکریٹری اطلاعات شہباز بخاری( گجرانوالہ) نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے تحت چاروں صوبوں کی صوبائی تنظیمیں ،ڈویثرنل ہیڈ کواٹرز تنظیمیں اور بلدیاتی اداروں کی محلقہ یونینز یکم مئی پر ریلیوں کا اہتمام کرکے محنت کشوں کی یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو مسلسل حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو حقوق اور مراعات دلوانے کے لیے کوشاں ہے ۔ملک بھر کے بلدیاتی ملازمی۹ن نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے یکم مئی کو اس کا ملک بھر میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا اس سلسلے میں تمام صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔یکم مئی کے بینرز اور پمفلٹس میں اپنی اپنی یونینوں کے علاوہ فیڈریشن کا پیغام بھی عام کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں