بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا انٹر بورڈ کراچی میں کرپشن پر سخت اظہارِ برہمی

انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کے کرپٹ افسران کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا،مشیراطلاعات سندھ

پیر 22 اپریل 2019 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نجی ٹی وی پر انٹر بورڈ کراچی کی کرپشن کی خبر کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے بر ہمی کا اظہا ر کیا ہے ۔مشیر اطلا عا ت نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کے کرپٹ افسران کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ میرا نام لے کر کوئی بھی فرد غلط کام کرے تو اس کی فوری اطلاع دی جائے آڈیو کلپ کے فارنسک ٹیسٹ کے بعد کنٹرولر کے خلاف سخت قا نو نی کارروائی کی جائے گی مشیر اطلا عا ت نے مزید کہا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کے معاملات کی شفاف تحقیقات ہوں گی انکوائری کے بعد حتمی رپورٹ پر متعلقہ افسران کی برطرفی قا نو ن کے مطا بق عمل میں لائے جائے گی۔ صو با ئی مشیر اطلاعات مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کے معاملات مشتبہ ہوچکے ہیں اوراب وقت آگیا ہے کہ ایسے را شی اور غلط بیا نی کر نے والے انٹر میڈیٹ بو ر ڈ کے افسرا ن کے خلا ف تا دیبی کا روائی کی جا ئے تا کہ عوام کو معلوم ہو سکے یہ لو گ کس طر ح عوام کو بیوقوف بنا کر اپنے مقا صد کی تکمیل کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں