سندھ ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

بدھ 24 اپریل 2019 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) بحریہ ٹاون کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ، سابق ڈی سی ملیر اور دیگر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹان کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر مزید کارروائی سے روک رکھا ہے،ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بحریہ ٹان اراضی کیس پر عملدرآمد بینچ بھی بن چکا یے،عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جب تک حتمی فیصلہ نہیں آجاتا ہم نیا حکم نامہ جاری نہیں کرسکتے،قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں