انجیکشن سے بچیوں کی ہلاکت پوری انسانیت کا قتل ہے ، پیپلزپارٹی

بدھ 24 اپریل 2019 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر لیا قت آسکانی،جنرل سیکٹری علی احمد جان نے اپنے مشتر کہ بیان میں غلط انجیکشن سے بچیوں کی ہلاکت اور اور نگی ٹائون میں ماں سمیت دو بچوں کامبینہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوںنے متاثرا خاندانوں کے لواہکین سے تعزیت کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے اہلے خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور کہا کہ سندھ حکومت شفاف تحقیقات کرکے متاثراخاندانوں کو انصاف فرا ہم کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں