کراچی،گلستان جوہر سے لیاری گینگ وار کا شوٹر پکڑا گیا

~ملزم شیراز بلوچ گرفتار ، 2 ٹی ٹی پستول بمع لوڈ میگزین برآمد

جمعرات 25 اپریل 2019 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) گلستان جوہر سے لیاری گینگ وار کا شوٹر پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیراز بلوچ ولد امام بخش کو گرفتار کرکے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول بمع لوڈ میگزین برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے اور ملزم پاک کالونی، لیاری، شیرشاہ اور شارع فیصل پولیس کو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب ہے۔ ملزم نے پرانا گولیمار میں فائرنگ کرکے فاروق نامی شخص کو ہلاک کیا۔ ملزم پاک کالونی پولیس کو قتل کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کررہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں