رمضان المبارک کی مناسبت سے طالبات و خواتین کے لیے آن لائن پروگرامات کا شیڈول جاری

جمعہ 26 اپریل 2019 15:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین میڈیا سیل شعبہ آئی ٹی کے تحت رمضان المبارک میں فہم القرآن کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف پروگرامات ترتیب دیے گئے ہیں۔ پہلا پروگرام فیس بک لائیو پر ہوگا جس میں سماجی و سیاسی رہنما اور دینی اسکالر عطیہ نثار منتخب سورتوں کی تفسیر پریزینٹیشن کے ساتھ پیش کریں گی۔

ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ پر مشتمل یہ پندرہ روزہ سلسلہ یکم رمضان المبارک سے صبح 30:8 سی00:10 بجے تک ہوگا۔جسے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے فیس بک پیج jamaatwomen @ پر سنا جاسکتا ہے۔اس کی ریکارڈنگ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ویب سائٹwww.jamaatwomen.org پر بھی سنی جاسکتی ہے۔دوسرا سلسلہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ واٹس ایپ پر قرآنی سورتوں کا خلاصہ ڈائریکٹر قرآن انسٹیٹیوٹ پاکستان عفت سجاد پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

جس کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔تیسرے پروگرام میں طالبات اور نوجوان خواتین کے لیے واٹس ایپ پر ایک نو روزہ سرٹیفیکیٹ کورس ترتیب دیا گیا ہے۔ جو ماہر تعلیم و موٹیوشنل اسپیکر اسما ضیا پیش کریں۔پانچ رمضان سے شروع ہونے والے اس کورس میں مختلف عنوانات کے تحت 9 لیکچرز ہونگے۔اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔ علاوہ ازیں فیس بک لائیو پر ایک اہم پروگرام شیخ الحدیث ونائب قیّم جماعت اسلامی سندھ حافظ ساجد انور صاحب کا پیش کیا جائے گا جس میں شریعت کی روشنی میں روزہ اور رمضان سے متعلق خواتین کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ ان تمام پروگرامات سے خواتین اور طالبات بھرپور استفادہ کر سکتی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں