گلشن اقبال، شاہ لطیف ٹائو ن اور چنیسرگوٹھ میں گھروں سے لڑکی سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں

ہفتہ 14 ستمبر 2019 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) گلشن اقبال، شاہ لطیف ٹائو ن اور چنیسرگوٹھ میں گھروں سے لڑکی سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں ،پولیس نے واقعات کو پراسرار قرار دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹان کے علاقے عباس ٹان گلشن ویو اسماگارڈن کے فلیٹ نمبر E7سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہل فلیٹ کی موجودگی میں دروازہ توڑ کر تلاشی لی تو ایک کمرے سے لڑکی کی لاش ملی جس کو تحویل میں لیتے ہو ئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ،ایس ایچ او محبوب الہی نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت سیدہ طاہرہ بتول دختر سید غلام علی شاہ کے نام سے کی گئی ،انہوں نے مزید بتایا کہ متوفیہ اپنی والدہ کے ہمراہ فلیٹ میں رہتی تھی اور چند روز قبل اس کی والدہ اپنے آبائی علاقے نواب شاہ گئی تھی اور متوفیہ گھر میں اکیلی تھی ،انہوں نے کہا کہ لاش بھی کم از کم 6روز پرانی ہے جس کی وجہ سے لاش خراب ہو گئی اور بظاہر وجہ موت سامنے نہیں آئی ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت سامنے آئے گی جبکہ اہل خانہ کی کراچی آمد سے مزید حقائق سامنے آئیں گے ،ادھرشاہ لطیف ٹان کے علاقے سیکٹر 17/Bمیں واقع مکان سے تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہل محلہ کی موجودگی میں گھر کی تلاشی کے دوران کمرے سے ایک شخص لاش ملی جس کو تحویل میں لیتے ہو ئے جناح اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 40سال کے قریب ہے اور اس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے جبکہ لاش بھی 10روز پرانی ہو نے کی وجہ سے مکمل طور پر خراب ہو گئی پولیس نے وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مشروط کی ہے ،پولیس نے دونوں لاشیں کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردی ہے ،علاوہ ازیںمحمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں واقع جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیتے ہو ئے جناح اسپتال منتقل کردیا پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 40سال کے قریب ہے اور شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاش کم از کم 4روز پرانی ہے اور مسلسل دھوپ و گرمی میں رہنے کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت سامنے آئے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں