آرٹس کونسل آف پاکستان میں ’’وائٹ کین سیفٹی دے‘‘ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی بااشتراک پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ "White cane Sefety day" کے حوالے سے سیمینار منظر اکبر ہال میں منعقد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سیکریٹر ی آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہاکہ اس تقریب میں آکر مجھے بے حد خوشی ہوئی اور یہ لوگ بہت باہمت ہیں، ہم سے زیادہ بینا ہیں، اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، میرا تعاون ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔

سابق ایڈووکیٹ جنرل ضمیر گھمرو نے کہاکہ یہ لوگ من کی آنکھوں سے دیکھتے، سنتے اور محسوس کرتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ میں آج اس پلیٹ فارم پرآپ سب لوگوں کے ساتھ آپ کے حقوق کی جدوجہد میں شریک ہوں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن(ضلع کورنگی) نیئر اقبال نے کہاکہ میری والدہ خود نابینا تھیں لیکن انہوں نے ہم بہن بھائیوں کو پڑھایا اور آج میں جس مقام پر ہوں اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں۔

(جاری ہے)

کین سوشل ویلفیئر کی جنرل سیکریٹری شاہدہ خورشید نے کہاکہ آپ لوگ unable نہیں extra ableہیں اورہم سے زیادہ باہمت ہیں، آرٹس کونسل کراچی میں اسپیشل یوتھ فیسٹیول میں بھی بلائنڈ لڑکیوں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ آرٹس کونسل نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ سماجی کارکن پروین آفتاب عالم نے کہاکہ حکومت کی سطح پر یہ پرگرام ہونا چاہیے اور گورنمنٹ کو خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔

ڈائریکٹر (سی آئی آئی ایم) محمد شاہد نے کہاکہ میری ٹریننگ کی خدمات کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ اپنے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے صدر مظفر قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی شرکت ہماری حوصلہ افزائی کاباعث ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح ہماری حوصلہ افزائی اور تعاون کرتے رہیں گے۔ سیمینار میں میزان بینک کے صدر محمد رضانے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ وومن ونگ کی چیئرپرسن حمیراحمید نے بعدازاںسیمینار ایک میوزک کا پروگرام کیا جس میں تمام بلائنڈ گلوکارافرادنے اپنی آواز کاجادوجگایا اور معروف آرٹسٹ امجد رانا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں