ستمبر،ڈیزل، پٹرول کی درآمد بڑھ گئی، کھپت میں بھی اضافہ

ڈیزل کی کھپت 5لاکھ51ہزار ٹن سے زائد جبکہ پٹرول کی کھپت 6لاکھ61ہزار 628ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہی سردی کی آمد،گیس کی قلت کے باعث مٹی کے تیل کی کھپت بڑھنے کے امکانات،لائٹ ڈیزل کے استعمال میں25فیصد کمی

پیر 21 اکتوبر 2019 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی در آمد کے ساتھ ساتھ کھپت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیزل کی کھپت میں32جبکہ پٹرول کی کھپت میں2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ستمبر میں ڈیزل کی کھپت 5لاکھ51ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اگست میں ڈیزل کی کھپت 4لاکھ18ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر رہی تھی ،پٹرول کی کھپت گزشتہ ماہ 2فیصد اضافے سے 6لاکھ61ہزار 628ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہی جبکہ اگست میں پٹرول کی کھپت 6لاکھ52ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی ،بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل(فرنس آئل)کی کھپت ستمبر میں18فیصد اضافے سے 2لاکھ 66ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ اگست میں فرنس آئل کی کھپت 2لاکھ25ہزار ٹن کے قریب رہی تھی ،مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ 14فیصد اضافے سے 9494ٹن رہی جبکہ اگست میں مٹی کے تیل کی کھپت 9130ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،موسم سرما کی آمد اور قدرتی گیس کی قلت کے پیش نظر آئندہ چند ماہ کے دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی کھپت میں مزید اضافے کے امکانات ہیں،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت ستمبر میں25فیصد کمی سے 2010ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت2688ٹن رہی تھی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں