نجی چینل پر نشر کی جانے والی آکشن سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی

بدھ 23 اکتوبر 2019 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار کا کہنا ہے کہ ایک نجی چینل پر نشر کی جانے والی آکشن سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، ادارہ ترقیات کراچی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کے مطابق گورننگ باڈی سے منظوری کے بعد ادارہ ترقیات کراچی کی اراضیاں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی، اس ضمن میں ایک آکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں نیب، اینٹی کرپشن، انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی کے نمائندہ اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی افسران کمیٹی میں شامل ہیں ۔

اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے شہریوں کو نیلامی کی مکمل معلومات فراہم کی جائے گی اور تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے سامنے کے ڈی اے اراضیاں آکشن کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں ادارہ انتہائی فعال ہوچکا ہے جس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری کی توقع ہے ۔

ادارہ ترقیات کے انتظامی امور سمیت شہر کی تعمیر نو کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔ صحافی تنقید برائے اصلاح کے اصولوں کے تحت نشاندہی کریں تاکہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتر سے بہتر خدمات انجام دے سکے، مثبت تنقید اور تجاویز سے اگر ادارے کی ساکھ و کارکردگی میں بہتری آتی ہے تو یہ کام جاری رہنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں