بیگم نصرت بھٹو نے بدترین آمرانہ دور میں جمہوریت کے لئے آواز بلند کی، مرتضی بلوچ

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں اور خصوصی ترقی غلام مرتضیٰ بلوچ نے مادر جھموریت بیگم نصرت بھٹو کی 8 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں اور ان کا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آٹھویں برسی کے موقع پر مادر جھموریت بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ بیگم نصرت بھٹو نے بد ترین آمرانہ دور میں جھموریت کی بقا کے لئے آواز بلند کی جو ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر جھموریت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کو سنبھالا اور جرات و بہادری کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا۔ صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو جیسی عظیم خاتون کا کردار تاریخ میں ھیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں