کراچی ؛پولیس کاروائی،40 کلو گرام افیوم کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2ملزمان گرفتار

منگل 19 نومبر 2019 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) ایکسائز پولیس کشمور نے 40 کلو گرام افیوم کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دو ملزمان کو گرفتارکر کے واردات میں استعمال کیا جانے والا ٹرک بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر شمس الدین چاچڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کشمور چیک پوسٹ نزد وردک پمپ پر ایک مشکوک ٹرک نمبر سی 1505 کی تلاشی کے دوران چالیس کلو گرام افیوم برامد کرکے دو ملزمان ظہیر خان اور ناصر خان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران اور عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ سندھ میں منشیات لانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں